حیدرآباد۔27اکتوبر(اعتماد نیوز) آج با الآخر شیو سینا نے بی جے پی کی
مخالفت اور اسکی تائید میں پہل کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے جو
بھی وزیر اعلی کا امیدوار ہو شیو سینا ضرور تائید کریگی۔ شیو سینا نے اپنے
روزنامہ سامنا میں کہا کہ مہاراشٹر کو آگے
بڑھانا شیو سینا کا مقصد ہے۔
چنانچہ کل بروز منگل کو بی جے پی مقننہ پارٹی کا اجلاس ہوگا جس کی صدارت
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کرینگے اور وزیر اعلی کے امیدوار کو قطعیت
دینگے۔ جبکہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ 30اکتوبر کو مہاراشٹر میں نئے وزیر
اعلی حلف اٹھانے والے ہیں۔